Saturday, December 7, 2013

معروف کالم نگار اور دانشور فضل ہادی سواتی کا انتقال


عبید اللہ عبید

مالا کنڈ نیوز ڈاٹ کام مینگورہ


ضلع سوات کے معروف اور ممتاز کالم نگار اور دانشور قاری فضل ہادی سواتی انتقال کرگئے۔

کافی عرصے سے ذیابیطس میں مبتلا سواتی مرحوم علاقائی ، قومی اور بین الاقوامی جرائد و رسائل میں لکھتے رہے ۔

آوازِ دوست کے نام سے ضلع سوات  اور ڈویژن بھر کے علاقائی  اخبارات میں ان کا کالم چھپتا رہا۔

مرحوم اردو ،انگریزی اور عربی زبانوں پر دسترس رکھتے تھے ۔

پیر کی شب انہیں سینے میں تکلیف محسوس ہوئی جس نے شدت اختیار کی ۔ اسپتال پہنچائے جانے سے پہلے وہ انتقال کر گئے ۔

ان کی نمازِ جنازہ ان کے آبائی گاؤں  گورتئی میں ادا کی گئی جس میں ہر طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

ان کے لیے فاتحہ خوانی رہائش گاہ کے قریب گورتئی مسجد میں ہو رہی ہے

مرحوم کے سوگواروں میں بیوہ، بیٹوں ، بیٹیوں کے علاوہ  تین بھائی بھی شامل ہیں۔



No comments:

Post a Comment